//

جولائی تا مارچ: 1.301 بلین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 1.301 بلین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 462.700 ملین ڈالر کے مقابلے میں 181.26 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان کے شماریات بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2024 میں پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 4.87 فیصد کم ہوئیں اور فروری 2024 میں 160.90 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 153.051 ملین ڈالر رہیں۔

موبائل فون کی درآمدات میں مارچ 2024 میں سالانہ کی بنیاد پر 930.92 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مارچ 2023 میں 14.846 ملین ڈالر تھی۔ جولائی تا مارچ 2023-24 کے دوران ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 1.623 بلین ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 744.971 ملین ڈالر تھیں، جس میں 117.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر، ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں 422.58 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مارچ 2023 میں 36.175 ملین ڈالر کے مقابلے مارچ 2024 میں 189.042 ملین ڈالر درآمدات رہیں۔

دوسری جانب مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے سال 2024 کے پہلے دو مہینوں کے دوران 6.1 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار کیے جبکہ 0.3 ملین تجارتی طور پر درآمد کیے گئے۔

یادرہے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »