//

وزیر اعلٰی بلوچستان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنا راجا کی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنا راجا کی ملاقات ہوئی۔

بلوچستان میں یو این ڈی پی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت بلوچستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی کا مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک پر اتفاق بھی کیا گیا۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ غیر معمولی بارشوں سے فصلوں اور کچے مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔، وزیر اعلٰی بلوچستان نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پرکام کررہے ہیں۔برقی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر کام جاری ہے۔

بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے۔ ون ونڈو آپریشن کے تحت ملکی اور قومی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ سیکرٹری یو این ڈی پی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کے 20 اضلاع کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان میں بلوچستان کے 10 اضلاع شامل ہیں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے یقین دہانی کرواتا ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم و صحت کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری، متبادل توانائی رولز آف لاء اور ایس ڈی جیز پر معاونت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »