//

تفتان روٹ پر کوچز کی چیکنگ کا مسئلہ حل کیا جائے،ٹرانسپورٹ یونین اتحاد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ ( بلال فیروز): آل کوئٹہ تفتان ، دالبندین ، چاغی ، ماشکیل ، سیندک رخشاں بس ٹرانسپورٹ یونین اتحاد کے عہدیداروں میر سعید احمد لہڑی اور حاجی ملک شاہ جمالدینی نے دیگر کے ہمراہ کویٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی.

تفصیلات کے مطابق آل کوئٹہ تفتان ، دالبندین ، چاغی ، ماشکیل ، سیندک رخشاں بس ٹرانسپورٹ یونین اتحاد کے عہدیداروں میر سعید احمد لہڑی اور حاجی ملک شاہ جمالدینی نے دیگر کے ہمراہ کویٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کوئٹہ تفتان روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں کی ایک ہی جگہ چیکنگ کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں 19 اپریل سے پر امن احتجاج شروع کر رکھا ہے لیکن تاحال حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے ہمارے جائز مسائل حل کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس کو صرف ایک ہی جگہ پر روک کر چیک کیا جائے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قومی شاہراہوں پر سیکورٹی فورسزکے گشت میں اضافہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے تفتان اور دیگر روٹس پر چلنے والی مسافر بسوں کو سیکورٹی کے نام پر جگہ جگہ روک کر چیکنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے 8 گھنٹے کاسفر 24 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں نوشکی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد انتظامیہ ہمیں پابند کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ٹرانسپورٹرز پاسپورٹ ،ویزہ پر جانے والے مسافروں کو کوچوں میں نہ بٹھائیں حالانکہ ہمارے روٹ کے اکثر سواریاں پاسپورٹ اور ویزہ والی ہی ہوتی ہیں جو ایران جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر قائم چیک پوسٹوں پر جگہ جگہ روک کر مسافروں کو بے جا تنگ کیاجاتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس کو صرف ایک ہی جگہ پر روک کر چیک کیا جائے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قومی شاہراہوں پر سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »