//

کوئٹہ میں بی این پی کے رہنماء ساجد ترین و دیگر کی پریس کانفرنس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ (بلال فیروز): کوئٹہ پریس کلب میں بی این پی کے رہنماء ساجد ترین ،غلام نبی مری اور دیگر نے پریس کانفرنس کی۔

ساجد ترین کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن کوعوام نےاور عالمی تنظیموں نے بھی مسترد کیا۔ اب وڈھ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کی جاری ہے۔غیر جانبدار عملے کے بغیر وڈھ میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔ وڈھ ضمنی الیکشن میں جھالاوان پینل کے عہدے دار کو شامل کیا گیا ہے ۔بی این پی کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ نیپ سے لے کر آج تک ہمارے قائدین نے عوام سے اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے۔ ایک بار پھر بلوچستان میں سازش کی تیاری کی جاری ہے ۔ ہمارے ہزاروں لوگوں نے بلوچستان کیلئے قربانی دی ہے۔ 8 فروری کے بعد لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »