//

لیویز پوسٹوں پر شفاف بھرتیوں کا مطالبہنیشنل یوتھ فارم کااحتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:نیشنل یوتھ فورم کچھی کے رہنما رئیس فرحان جمالی کی قیادت میں شاہی چوک رند علی سے ایک احتجاجی ریلی پریس کلب ڈھاڈر تک نکالی گئی.
ریلی میں ٹکری محمد صلاح جتوئی،مہراللہ مستوئی،میر دوست بلوچ، عبد الستار مستوئی،لیاقت علی جتوئی،غلام فاروق مستوئی، ارسلان جمالی اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی.
ریلی کے شرکاءنے پریس کلب ڈھاڈر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی جی لیویز کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن میں ڈی جی لیویز بلوچستان کے خلاف نعرے درج تھے.
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی چیف سیکٹریری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کچھی کی لیویز پوسٹوں کو منسوخ کرکے صاف شفاف بھرتی عمل میں لائی جائے.
احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے رئیس فرحان جمالی مہراللہ مستوئی ٹکری محمد صلاح جتوئی نے کہا کہ ڈی جی لیویز بلوچستان نے پوسٹوں پر منڈی لگا کر میرٹ پر آنے والے بے روزگاروں نوجوانوں کی حق تلفی کی ہے 30 تیس سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے 2020 میں جمع ہونے والے والی درخواستوں پر کئی ایسے نوجوان ہیں جو کہ موجودہ سال میں تئیس سال سے زیادہ ہوچکے تھے جن کو منڈی کے سیٹوں پر بیٹھ کر ڈی جی لیویز بلوچستان نے بولی لگوا کر آڈر جاری کیے ہیں حالیہ لیویز بھرتیوں میں چمچہ نواز لوگوں کو بھی خوب نوازا گیا ہے.
جو کرپٹ ڈی جی لیویز بلوچستان کی بولی میں برابر کے شریک تھے کچھی کے بے روزگار نوجوان پڑھے لکھے اور قابل ہیں انکی قابلیت اور انکے ٹیلنٹ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا پولیس فورس کی بھرتی میں دوڑ، ٹیسٹ اور انٹرویو میں پاس ہونے والوں کی میرٹ لیسٹیں لگا کر ایک ماہ کے اندر آڈر جاری کئیے جاتے ہیں لیکن یہاں لیویز بھرتی میں دوڑ ٹیسٹ اور انٹرویو میں پاس ہونے والوں کی کوئی لسٹیں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ لیویز فورس کی حالیہ بھرتیوں میں خاص کر کچھی ضلع میں بے ضابطگیوں کی مثالیں قائم کی گئی ہیں تین سال قبل جمع ہونے والی درخواستوں کے بعد بالائی عمر سے زیاد کے لوگوں کو بھرتی کرکے میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو نظر انداز کرکے ڈی جی نے اپنی منڈی پر بولی پر بیٹھنے والے لوگوں کو بھرتی کیا ہے 2019 میں ڈی جی لیویز بلوچستان طفیل بلوچ کی نگرانی میں صاف شفاف بھرتی عمل میں لائی گئی تھی موجودہ ڈی لیویز بلوچستان نے صوبے کی سرزمین کے لوگوں کو شرمندہ کیا ہے .
انہوں نے کہا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اب کوئی پوسٹیں نہیں بکیں گیں جبکہ ڈی جی لیویز نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سرعام بولی لگا کر فروخت کی ہیں مقررین نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکٹریڑی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے منسوخ کرکے ایماندار آفیسران پر کمیٹی تشکیل دے کر صاف شفاف بھرتی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم پیدل مارچ کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر علامتی بھوک ہڑتال اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے جس تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »