//

حکومت نے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے 53 پیسے مہنگا کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ کردیا۔

اس کے علاوہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کردیا۔

حکومت کی جانب سے اضافے کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت290روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والے قیمتوں کے رد و بدل کی بنیاد پر مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں تبدیلی کا تعین کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »