وش ویب : رمضان المبارک ختم ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایبٹ آباد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 450روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد میں 400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کوہاٹ میں 300روپے فی کلو مہنگا ہونے سے قیمت 500روپے فی کلو ہو گئی
ٹانک میں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 200روپے فی کلو مہنگا ہوا اور فی کلو قیمت 400روپے ہو گئی، رستم میں 400 روپے اوربونیر میں 330 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
مردان اور تلہ گنگ میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، پشاور میں قیمت ایک ہفتے کے دوران 190 سے بڑھ کر 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رائیونڈ اور گردونواح میں ٹماٹر کی قیمت میں 90روپے کااضافہ ہوا جس سے فی کلو قیمت 240 روپے ہو گئی ہے، چنیوٹ میں ٹماٹر250 روپے فی کلو فروخت ہو رہاہے۔
خوشاب میں ٹماٹر100روپے مہنگا ہونے سے قیمت 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، کراچی میں بیس روپے فی کلو اضافہ ہونے سے 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔