جعفرآباد ( مصری بگٹی): جعفرآباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے.
سیکڑوں افراد نے ٹاٸر جلا کر قومی شاہراہ بلاک کر دیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی وسماجی رہنماوں، شہری اتحاد اور تاجربرادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قومی شاہراہ کی بندش سے سندھ بلوچستان اور پنجاب کا ٹریفک متاثر ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٸے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس آفسران ایرانی ڈیزل اور پیٹرول اسمگلنگ میں مصروف ہیں۔