//

حکومت نے تھوک کا کاروبار کرنے والے ، پھلوں سبزیوں اور گوشت بیچنے والوں سے بھی ٹیکس لینے کیلئے تیاریاں شرو ع کر دیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ایف بی آر نے پانچ کیٹیگریز کے تاجروں کو یکم اپریل 2024 سے نافذ ہونے والی تاجر دوست رجسٹریشن سکیم میں لانے کی تیاریاں شرو ع کردی ہیں۔

ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن چار میٹروپولٹین شہروں کوئٹہ, کراچی ، لاہور، پشاور، روالپنڈی کے علاوہ اسلام آباد میں نافذ ہوگی اور ٹیکس کلیکشن یکم جولائی 2024 سے شروع کی جائےگی ۔ دوسری جانب ایف بی آر نے تاحال 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے اور ایف بی آر نے یقینی بنایا ہے کہ منتخب ٹیکس دفاتر اور بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رہیں تاکہ ٹیکس جمع کرنا یقینی بنایاجاسکے۔
ایف بی ار مارچ 2024 میں 879 ارب روپے کا ماہانہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہے۔ تاجر دوست اسکیم کےتحت ، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی مہم کے تحت تمام نان فائلرز اور غیر رجسٹرڈ تاجروں اور دکانداروں کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت پابند بنایاجائےگا کہ وہ ٹیکس آسان ایپ کے اندر تاجردوست اسکیم کے تحت موبائل کے ذریعے یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹر ہوں یا ایف بی آر کے ٹیکس سہولت سنٹرز پر جاکر رجسٹر ہوں۔ اس رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی۔ جو لوگ رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہیں گے ان پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 182 کے تحت مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ جن لوگوں کو رجسٹر کیاجانا ہے ان میں تاجر، دکاندار، تھوک فروش، پرچون فروش، ڈیلرز ، مینوفیکچرر جو پرچون فروشی بھی کرتے ہیں، درآمد کنندگان جوپرچون فروشی بھی کرتے ہیں یا وہ لوگ جو پرچون فروشی اور تھوک فروشی دونوں کاروباری سرگرمیاں کرتے ہین یا کوئی بھی شخص جو اشیاکی رسدی زنجیر کا حصہ ہے وہ اس میں شامل ہے۔
اگر کوئی شخص مجموعی ایڈوانس ٹیکس اکٹھا ادا کرناچاہتا ہے تو اسے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی میں 25 فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی ۔ اگرکوئی نان فائلر ٹیکس ریٹرن داخل کراتا ہے تو اسے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرط یہ کہ وہ ٹیکس ریٹرن 15 جولائی 2024 سے پہلے جمع کرائیں۔ اور اگریہ نان فائلر 15 جولائی تک ٹیکس ریٹرن جمع کرادیں اور 12 ماہ کا ایڈوانس ٹیکس بھی یکم شت جمع کرادیں تو انہیں ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »