شہدادکوٹ (غلام علی بروہی):رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرینگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے .
شہری سحری افطاری اور تراویحوں کے وقت بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ واپڈا انتظامیہ حسب معمول خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہیں.