وش ویب : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر ، رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان، صوبائی صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ (ن) بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کاسول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ۔
رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے گائنی ڈپارٹمنٹ اور پیڈز ڈپارٹمنٹ، آئی سی یو اور کارڈیک ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کو سول ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہی دی۔ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے بتایا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں روزانہ چھ سے سات ہزار افراد کو طبی سروسز فراہم کی جاررہی ہیں۔
راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ ٹرشری کیئر اسپتال صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ پورے صوبے کے عوام کے علاج معالجے کا مرکز ہے، اس لئے یہاں طبی سہولیات کو قائم رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، ہسپتال انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ امید ہے کہ اس میں مزید بہتری لائی جائیگی۔ ہسپتال میں حل طلب مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔
انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کو ہدایت کی کہ ایک اہم طبی ادارے کو فعال رکھنے کی جو اہم ذمہ داری انہیں تفویض کی گئی اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور سول ہسپتال کوئٹہ کو ایک مثالی طبی ادارہ ثابت کریں۔سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبہ جات اور سروسز کی فعالیت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔صحت کے شعبے کو درپیشں چیلنجز کو فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہیں۔تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی عام آدمی کے دسترس میں ہوں۔ ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی سہولیات کے تسلسل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔