//

اصل آزادی پر شہزاد رائے کی سوچ سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ بے مثال گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے حقیقی آزادی کی تشریح پیش کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی۔

شہزاد رائے نے اس کے ساتھ ہی اس دن کی مناسبت سے حقیقی آزادی کے حوالے سے اپنی رائے بھی پیش کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا پاکستان سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی دہری شہریت ہے۔

گلوکار نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ جن کہ ملک سے باہر بینک اکاؤنٹ ہیں یا دہری شہریت رکھتے ہیں وہ کم محب وطن ہوتے ہیں۔
شہزاد رائے نے آزادی سے متعلق اپنی رائے پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے جان بوجھ کر اپنی تمام کشتیاں جلا دی ہیں اور میں اس ملک کے لیے اس وقت تک مسلسل کام کرتا رہوں گا جب تک کہ اس ملک کے ہر بچے کو اسکول میں تنقیدی جائزہ لینے اور سوچنے کا یکسر موقع نہیں مل جاتا۔ اسی کو میں آزادی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حقیقی آزادی، آزادیِ اظہار رائے ہے اور اظہار رائے کے بعد کی آزادی ہی اصل آزادی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »