کوئٹہ (وش ویب) : کوئٹہ سمیت صوبے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 15اور گوادر 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں شام کے اوقات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔