ماشکیل (نصیر کبدانی):پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل میں ماہ رمضان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ ماشکیل میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تو سو فیصد سےبھی زائد اضافہ ہو گیا ہے
سبزیاں گوشت اور فروٹ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں رمضان کی آمد پر مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا منافع خور بے لگام ہونے کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہیں کہ روزہ افطار کیسے کریں اشیاء خوردونوش اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور گوشت کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہو گئیں ماہ رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے .