وش ویب : پنجاب حکومت نے گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کردی۔ قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔
وائس چیئرمین وناسپتی مینوفیکچرزایسوسی ایشن منیب منوں کی قیادت میں وفد نے وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے ملاقات کیں، گھی مینو فیکچرز نے وزیر صنعت صوبہ بھرمیں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کردی۔
وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرضروری اقدام کیاجارہا ہے۔
دوسری جانب چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت رمضان مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبی شجاع، عاشق حسین کرمانی اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کیں۔