جعفرآباد ( مصری بگٹی): جعفرآبادمیں قائم رمضان سستابازاربھی عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا روزمرہ کی ضروریات زندگی کے اشئیا آٹا چینی وغیرہ کی عدم دستیابی سے شہری مایوس لوٹنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جعفرآبادمیں انتظامیہ اور مقامی تاجروں کے تعاون سے ایک چھوٹی سی گلی میں قائم کردیا گیا ہے، لیکن شہریوں کو اِس بچت بازار سے مایوسی کے سوا کچھ دستیاب نہیں ہے۔شہریوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔ سستے بازارکے نام پرجعلی بل بنا کر قومی خزانے کونقصان سے بچایا جائے۔