کوئٹہ (بلال فیروز):پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری سردار سربلند خان جوگیزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو سپریم کورٹ کی طرف سے ذلفقار علی بٹھو کے بارے میں جو ریمارکس دئے گئے اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ غیر آئینی اور جھوٹے کیس میں ذلفقار علی بٹھو کو پھانسی دی گئی ہے۔
44 سال بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ذلفقار علی بٹھو اس قوم کیلئے شہید ہوئے ہیں۔ عدالتی قتل آج ثابت ہوگیا ہے ہمارا عدالتی نظام بہت سست ہے اور عوام وہاں رُل جاتی ہے۔ پی پی نے ہمیشہ اس ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ آصف علی زرداری کی جدوجہد سے آج یہ بات واضح ہوگئی کہ بٹھو کل بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے