وش : ویب انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ گلبرگ پولیس نے یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔