//

کوئٹہ میں سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ (بلال فیروز): کوئٹہ میں سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کردیا گیا.
تفصیلات صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر 180 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے تو مٹر، ادرک اور لہسن کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،شہر میں ٹماٹر 30 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بھنڈی،مٹر ادرک اور لہسن سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 30 سے 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
سبزیوں کی قیمتیں اچانک کیا بڑھیں شہریوں کے اوسان خطا ہو گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیر فعالیت کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی روزمرہ کی مشکلات کم ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »