نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔ نیشنل پارٹی نے پی بی 43 سے آزاد امیدوار لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اپنے امیدوار کو لیاقت لہڑی کے مقابلے میں دستبردار کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاسی کارکنوں کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیے۔ حکومت کو چاہیے ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر مسائل کا مثبت حل نکالا جائے۔ ن لیگ کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے۔ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے معملات چل رہے ہیں۔ سربراہ نیشنل پارٹی کے کا یہ بھی کہنا تھا کہ جام کمال کے ساتھ آواران، دریچی اور لسبیلہ کی نشستوں پر معلومات طے ہوچکے ہیں۔ الیکشن شفاف ہونےچاہیے۔ بلوچستان کی عوام کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔