//

اگر صاف و شفاف انتخابات اور عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا تو بلوچستان تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہوگا:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے رخشان ریجن و کویٹہ ریجن کے امیدوران اور مرکزی و صوبائی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے اگر صاف و شفاف انتخابات اور عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا تو بلوچستان تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ لیکن اگر عوام کے ووٹ کو چرایا گیا تو بلوچستان کا اعتبار بحال کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب مزید غلط فیصلوں اور پالیسیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا بلوچستان میں سیاسی جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہوگا اور عوام کو حقیقی نمائندوں کا انتخاب اپنی ووٹ کی طاقت سے کرنا ہوگا ،انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت ہے روایتی اور غیر سیاسی عناصر کو اسمبلیوں سے باہر کیا جائے،بلوچستان بھر میں عوام کا رجحان و اعتماد نیشنل پارٹی کی طرف ہے۔ہر علاقے میں شمولیتی تقریب منعقد ہورہی ہیں۔جو نیشنل پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں،پارٹی کی فکری و نظریاتی سیاست اور قیادت و کارکنوں کی کردار و کمٹمنٹ کی کامیابی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کے لیے عوام کا اعتماد انتہائی مقدم ہے اور اس اعتماد کو نیشنل پارٹی کبھی مجروع نہیں کریگی۔ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے دوستوں نے بہت محنت کی اگر یہی محنت و جدوجہد اسی طرح جاری رہا تو 8 فروری کو کامیابی کی صورت میں ثمر ملے گی۔
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »