//

سندھ پبلک سروس کمیشن کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے گریڈ 16 کے ٹیچرز کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کر دیا۔

کمیشن کے مطابق پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات ملی تھیں، کمیشن کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو تحمل سے رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

ترجمان چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی ہدایت کے مطابق معاملے کی تحقیق کر رہے ہیں، منسوخ کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جامعہ این ای ڈی میں گزشتہ کئی روز سے یہ ٹیسٹ جاری تھے اور روز پرچے آؤٹ ہونے اور امتحانی پرچے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »