وش ویب ؛ موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 281 ارب 83 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے، موبائل فون کی امپورٹ پر 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔
گزشتہ سال اسی مدت میں 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے۔
دوسری جانب مشینری کی امپورٹ میں مجموعی طور پر 16.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری 4 ارب 35 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد ہوئی۔
زراعت، آفس، الیکٹریکل اور ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا جبکہ پاور جنریشن، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی مشینری کی امپورٹ میں کمی آئی۔