//

کیسکو معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا، 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے، زمیندار ایکشن کمیٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:زمیندار ایکشن کمیٹی نے کیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کو 6گھنٹے کی بجائے 4گھنٹے کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت کی ہدایات پر 2ماہ کا معاہدہ ہواتھا لیکن کیسکو پاسداری نہیں کررہی ،گندم کی بوائی نہ ہوسکی اگر پھول ریزی ہوگئی اور پانی نہ ملا تو زمینداروں کو سخت نقصان کاسامنا کرنا پڑے گا، نئے حکومت کے قیام تک حسب وعدہ معاہدے کی پاسداری کی جائے ۔
بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی ہے اگر بجلی منقطع ہوگئی تو زمینداروں کے باغات تباہ ہوجائیںگے۔ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،حاجی ولی محمد رئیسانی،حاجی عبد الجبار کاکڑ، سید عبد القہار آغا، حاجی شیر علی مشوانی، کاظم خان اچکزئی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، خالق داد، عبد اللہ جان میر زئی، سید جبار آغا، ملک عبد المجید مشوانی، سید صدیق اللہ آغا،حاجی شوکت، حاجی محمد اقبال،ٹکری پار الدین،حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات، منیر شاہوانی، محمدیعقوب رئیسانی سوراب،عید محمد کرد خضدار،مبارک علی بادینی، حاجی نبی بخش کرد، محمد اکبر، حاجی عبدالحلیم، حاجی سید خان مستونگ، سید نصیر الدین، سردار محمد نواز مشوانی، حاجی سیف اللہ، ملک محمد حسین کاکڑودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کیسکو کی جانب سے 12ہزار بل کے ساتھ 6گھنٹے بجلی فراہمی کاایک معاہدہ ہوا تھا گزشتہ ماہ ایک معاہدہ ہواا تھا جس کامعیاد دو ماہ ہے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی رضا مندی شامل تھی اور ان کی ہدایت پر یہ معاہدہ ہوا تھا زمیندار اپنے حصے کے پچھلے اور اس ماہ کے بل کی ادائےگی یقینی بنائیں کیسکو پر واضح کرتے ہیں کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل زمینداروں کی بجلی منقطع کرنا معاہدے کی رو گردانی ہے معاہدے پر عمل درآمد کیاجائے بجلی بند نہ کیاجائے انہوں نے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ زمینداران 20فروری تک 100فیصد بل جمع کرے قلعہ عبداللہ ،پشین ،مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی 4گھنٹے کردی گئی ہے اس سے قبل نومبر میں گندم کی بوائی نہ ہوسکی اور اب باغات ہے اگر بروقت پانی پھول ریزی ہوجائے گی جس سے آئندہ درختوں پر پھل نہیں لگیں گے سارا سال کسانوں کو بغیر پھل کے پانی دینا پڑے گا صوبائی حکومت اپنی حصے کی سبسڈی اور وفاقی حکومت اپنے حصے کی سبسڈی کی ادائےگی یقینی بنائیں تاکہ زمینداروں کی بجلی مقررہ تاریخ سے قبل منقطع نہ ہوں ۔نئے حکومت کے قیام تک حسب وعدہ معاہدے کی پاسداری کی جائے ۔بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی ہے اگر بجلی منقطع ہوگئی تو زمینداروں کے باغات تباہ ہوجائیںگے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف درج

وش ویب :کوٸٹہ/ ریلوے اسٹیشن دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات کرلی گئی۔ کوئٹہ میں خودکش دھماکے…

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر جعفرآباد میں ریلی نکالی گئی

وش ویب: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں بھی 9 نومبر یوم اقبال ڈے کے موقع…

لسبیلہ: کوچ کی ٹریکٹر سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

وش ویب: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹیارو کے مقام پر کوچ اوور ٹیکنگ کے…

Translate »