جعفرآباد ( مصری بگٹی): انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کے خلاف پی ٹی آئی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ.مظاہرین نے این اے 255کے امیدوارمیرعارف رندکی قیادت میں ریلی نکالی اور نعریبازی کی گئی.
ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور انتخابی نتائج میں ردوبدل کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کال پرجعفرآبادمیں بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگی.امظاہرین نے حلقہ این اے 255 کے امیدوار میرعارف رندکی قیادت میں ریلی نکالی. مظاہرین ڈیرہ اللہ یار ٹی چوک پر پہنچ گئے ،جہاں پر مظاہرین نے انتخابی عمل کے خلاف سخت نعریبازی کی. اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر عارف رند نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے صاف اور شفاف انتخابی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے. انتخابی نتائج میں سرعام دھاندلی کرکے پاکستان تحریک انصاف کی جیت کوشکست میں تبدیل کیاگیا.عوامی مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈال کرملک کو ایک سیاسی اور جمہوری بحران کی طرف دھکیلاجارہاہے، جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے.
عارف رندنے کہاکہ بلوچستان کے حالات سب کے سامنے ہیں ،من پسند لوگوں کو مسلط کرکے مزیدحالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے. معدنیات سے مالا مال صوبے کے ساتھ ظلم اور زیادتی افسوسناک عمل ہے، اگر اس عمل کو روکا نہیں گیاتو عوام میں سخت مایوسی پھیل جائے گی۔