وش ویب : چینی اور چاول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 2 روپے اور ایک کلو چاول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ ہو گیا۔
اضافے کے بعد چینی کی قیمت 143 سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو ہو گئی۔
ایک کلو نئے چاول کی قیمت 320روپے سے بڑھ کر 330 روپے جبکہ پرانے ایک کلو چاول کی قیمت 355روپے سے بڑھ کر 370 روپے ہو گئی۔