وش ویب: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءنو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیزخان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ، سینئر صوبائی رہنماءآغا شکیل درانی کی ملاقات۔
ملاقات میں ملکی، سیاسی صورتحال، بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور دیگر پارٹی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواب ثناءاللہ خان زہری اور صوبائی لیڈرشپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت بنائیں گے، بلوچستان کی عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ان شا اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ بلوچستان سے غربت، پسماندگی اور تخریب کاری کا خاتمہ کر کے ایک پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر میر عبدالنبی زہری ودیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔