//

سردی کی شدت میں کمی کے باجود مزید 12 بچے نمونیا سے جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : سمیت پنجاب بھر میں سردی کم ہونے کے باوجود نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رکا۔

خطرناک مرض چوبیس گھنٹے میں 12 بچوں کی زندگی نگل گیا۔پنجاب میں نمونیا کے وار جاری ہیں، یہ مرض 24 گھنٹوں میں مزید 12 بچو ں کی جان لے گیا جن کی عمریں پیدائش سے چارسال کے درمیان ہیں۔نمونیا کے باعث فیصل آبادسے 4، بہاولپورسے 3 ، حافظ آباد اور راولپنڈی سے 2،2 اور گوجرانوالہ س ایک 1بچہ نمونیا کا شکار بنا،

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سات روز کے دوران 39 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے۔رواں برس صوبے سے374 اور لاہور سے 62 بچے نمونیا کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں پنجاب سے مزید 765 اور لاہورسے 174بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »