کوئٹہ (بلال فیروز): سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا زیر تعمیر ڈینٹل کالج کوئٹہ کا دورہ کیا. اس موقع بر ایڈیشنل سیکرٹری عبدالحمید زہری ، پرنسپل ڈینٹل کالج کوِئٹہ پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ مینگل ، پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر حماد ، پروفیسر ڈاکٹر روف شاہ ، پراجیکٹ ڈاٸریکٹر کوویڈ پراجیکٹ ڈاکٹر نقیب اللہ خان ، آر ایم او ڈاکٹر عبدالحفیظ ، سیکشن آفیسر محکمہ صحت طہور خان اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے نماٸندے موجود تھے .پرنسپل ڈینٹل کالج کوِئٹہ پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ مینگل نے زیر تعمیر ڈینٹل کالج پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ڈینٹل کالج کوئٹہ کی عمارت کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت دے دی. ڈینٹل کالج کوئٹہ کی عمارت کے تعمیر میں معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جاے۔ڈینٹل کالج کوئٹہ ڈینٹل کی تعلیم کے لیے ایک اہم ذریعہ اور پاکستان میں بہترین ڈینٹل کالج کے طور پر جانا جاتا ہے۔ڈینٹل کالج کوئٹہ اپنے قیام کے بعد سے انڈرگریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، تحقیقی پروگراموں ، اور طلباء کے لیے ایک مثالی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔