سانگھڑ (نادر بلوچ):الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کی جانب سے سانگھڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے،
جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن میں دھاندلی کی اور ہمارے امیدواروں کو شکست دی فارم 45 میں تبدیلیاں آچکی ہیں۔
بہت سے پولنگ سٹیشنوں سے ہمارے ایجنٹوں کو نکال کر من مانے نتائج لائے گئے، الیکشن شفاف نہیں ہوئے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں.