وش ویب : کراچی میں منگل کو صبح سویرے سے ہی کالے بادلوں کا راج ہے۔
شہر قائد میں بادلوں اور ہلکی بوندا باندی نے موسم کو دلفریب بنادیا، کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ اور شاہراہ فیصل پر ہلکی بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور کراچی سمیت جامشورو،ٹھٹھہ،سجاول میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔