وش نیوز : ویب مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی منشور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی خدشات سے بچائیں گے آلودگی سے پاک کریں گے۔ نواز شریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ نبھایا، لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، اس جماعت کے لیےفیصلہ کرنا ہے جس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جس وقت لوگ دھرنے دے رہےتھے اس وقت نواز شریف بجلی بنا رہا تھا، نوازشریف کے دور میں سی پیک کے منصوبے بن رہے تھے، خوشحالی آ رہی تھی، نوجوان کو روزگار مل رہا تھا، کسان خوشحال تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے، آپ نے پاکستان کے مستقبل، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ کرنا ہے، مہنگی بجلی اور مہنگی گیس کے خاتمے کا فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چور چور کہنے والوں کو بے نقاب کر دیا، گالی گلوچ کی سیاست نے عوام کو نقصان پہنچایا۔