//

...

بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بلوچستان ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بعض ساحلی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں چند مقا مات پر دھند پڑنے کا امکان۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلو د اور موسم شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، سمیت دعگر علاقوں میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ جبکہ خطہ پوٹھوہار میں رات کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کی توقع۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، حیدرآباد،موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان۔

خیبر پختونخواں کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.