وش ویب: سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز بڑھ کر 2587 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔