وش ویب :باركهان آل پارٹی کا نجی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہره
تفصیلات کے مطابق بارکھان ٹو رکھنی روڈ کی منظوری کو 5 سال ہو گئے جبکہ 2 ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والا روڈ 5 سال سے مکمل نہیں ہوا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہو چکی ہے جس سے کئی جانی و مالی نقصان ہوا ہے.
اس ہی کی وجہ سے آج آل پارٹی کی جانب سے روڈ کے کام کو مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے
مظاہرین کا کہنا ہے جب تک انکے مطالبات منظور نہیں ہوتے تب تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا اور روڈ غیر معائنہ مدت کے لئے بند رہے گا ۔ دوسری جانب روڈ کی بند ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپوٹر زکو شدید مشکلات کا سامنا ہےاور اب تک ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی مزاکرات بھی نہیں کئے گئے