وش ویب: اکتوبر میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق اکتوبر میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات سے 1.62 ارب ڈالرز زرمبادلہ حاصل ہوا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.43 ارب ڈالرز تھا۔
پاکستان نے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات سے 6.14 ارب ڈالرز کمائے، جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 10.44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 5.56 ارب ڈالرز تھا، 4 ماہ کے دوران پیٹرولیم شعبے کی برآمدات سے 1.78 کروڑ ڈالرز زرمبادلہ آیا۔
جولائی سے اکتوبر تک پیداواری شعبے کی برآمدات سے 1.43 ارب ڈالرز زرمبادلہ آیا، پاکستان نے 4 ماہ کے دوران غذائی شعبے کی برآمدات سے 2.36 ارب ڈالرز کمائے۔
دستاویز کے مطابق 4 ماہ میں سب سے زیادہ اونی کپڑے کی برآمدات 1.75 ارب ڈالرز رہیں جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1.35 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔