وش ویب: کراچی میں واٸرل انفیکشنز میں تیزی جبکہ ملیریا اور ڈینگی کے کیسز شدت اختیار کر گئے ہیں۔
موسم کے بدلتے ہی کراچی میں ایک بار پھر واٸرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے ہیں .مختلف اسپتالوں میں بخار اور وائرل انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
شہر میں چکن گونیا اور اس کی علامات والے بخار کے کیسز کئی دنوں سے سامنے آرہے ہیں اور ڈینگی کے کیسز میں بھی شدید اظافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں وائرل انفیکشنزکے پھیلاو کو روکنے کے لیے کسی قسم کا کوئی اسپرے نہیں کیا جارہا۔
علاوہ ازیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث اٹھنے والی گرد و غبار کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے بھی شہریوں میں کھانسی اور نزلے کی متعدد شکایات سامنے آرہی ہیں۔
طبی ماہرین نے انتظامیہ سے کراچی شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں شدت آنے کے بعد اسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر اسپرے مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔