وش ویب: جعفرآبادمیں معذور افراد کا احتجاجی دھرنا دوسرے روزمیں داخل۔راشن کے بغیراحتجاج ختم نہیں کیاجائے گاہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیاگیاتوکوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔
جعفرآبادمیں آوازمعذوران اورہمدردمعذوران کی جانب سے مشترکہ دھرنا دوسرے روزمیں داخل ہوگیا معذورمظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے فوری طورپر راشن کی فراہمی کامطالبہ کیاہے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معذور مظاہرین نے الزام عائدکی ہے کہ ہمارا شکوا صرف ایم پی اے سے ھے معذور بھی سیلاب متاثرین ہیں لیکن ان کو تمام تر امدادی سامان سے محروم رکھاجارہاہے مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ معذوروں کوفوری طورپر راشن فراہم کیاجائے بصورت دیگر کوئٹہ تک لانگ مارچ کیاجائے گا۔