وشویب:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔
مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا پر گہرا اثر ڈالا، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے ایک علیحدہ وطن کاخواب دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا قیام مصورِ پاکستان کے تصور سے آیا۔آج شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔