وشویب: پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان ریلوے ، کسٹمز، ایئر پورٹس، بحری امور سمیت مختلف شعبو ں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی چار یاداشتوں پر دستخط ہوگئے ۔
اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستان اور ابو ظہبی کی اعلیٰ سرکاری و سفارتی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ان میں کوہاٹ، تھر، کھرلاچی ریلوے لائن کی تعمیر ، پاکستان کسٹمز کے محصولات میں اضافہ، ٹرانزٹ کارگو کی ٹریکنگ اور دیگر اصلاحات کے ایم او یوز شامل ہیں۔شپنگ اور دیگر بحری امور میں تعاون پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ۔تقریب کے دوران پاکستان میں ائیرپورٹس کی تعمیر و توسیع کے لیے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔