وش ویب: صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالمجید بادینی نے اچانک ڈی ایچ کیوہسپتال جعفرآباد کا دورہ کیا۔
عبدالمجید بادینی نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اورعوامی مسائل سنے۔ ایم پی اے جعفرآبادعبدالمجیدبادینی نے ساڑھے تین کروڑکے نئے ایکسرہ مشین کاجائزہ بھی لیا۔ عبدالمجیدبادینی نے ہسپتال کی فرش پرلیٹے ہوئے بچے کودیکھ کرہسپتال انتظامیہ پربرہمی کااظہارکیا۔ عبدالمجید بادینی کا کہنا تھا کہ خواتین اوربچوں کاخاص خیال رکھاجائے کوتائی برداشت نہیں کرینگے۔ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال کی حالت بہتربنائیں تاکہ غریب لوگ ادویات اورڈاکٹروں کی اضافی خرچ سے بچ سکیں۔ڈیرہ اللہ یارہسپتال میں دل کے مریضوں کے لیئے بھی سنٹرکھولاجائے گا۔