وش ویب: بلوچستان حکومت نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر صوبائی الیکشن کمشنر سے پی بی 44کوئٹہ پر ری پولنگ ملتوی یا ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔
بدھ کو محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے مراسلہ میں بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44کوئٹہ پر ری پولنگ ملتوی یا ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔مر اسلہ میں لکھا گیا ہے کہ نومبر میں امن وامان کے حوالے سے خدشات ہیں پولنگ دسمبر کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کی جائے ۔ پی بی 44کے 16پولنگ اسٹیشنزپر ری پولنگ 21نومبر کو ہونی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے حوالے سے امن وامان کی رپورٹ بھی الیکشن کمشنر کو اراسال کر دی گئی.