وش ویب: جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ صدر پریس کلب کوئٹہ خالق رند کا کہنا تھا کہ پریس کلب کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا چاہتے تھے۔
بلوچستان کے صحافیوں کو جرمنی کا دورہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے۔ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے۔ اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے کہا کہ پریس کلب کوئٹہ کو سولر پر منتقل کیا جائےگا۔ جرمنی پاکستان کا دوسرا بڑا ڈونر ہے۔ نوشکی اسپتال کو مکمل طور پر فعال کیا ہے۔ چمن اور قلعہ سیف اللہ میں ڈائلائسز سینٹر قائم کئے ہیں۔ بلوچستان میں مختلف پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں۔
جرمنی کو پاکستان کا اور پاکستان کو جرمنی کا تعاون حاصل ہے۔ جرمنی کا موقف ہے کہ ہم نے کسی کو نقصان نہیں دیا اور نہ ہی کوئی انہیں نقصان دے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کو آگاہ کیا کہ طلباء کو یوکے بھجوانے پر 1 کروڑ خرچ آرہے ہیں جبکہ جرمنی بھجوانے پر 38 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔