وش ویب: منیجنگ ڈائریکٹر واسا حامد لطیف رانا نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے تمام ٹیوب ویلز کھول دئیے گئے اگر کسی علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے تو وہ مذکورہ وال مین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں.
واسا ملازمین کے 25 فیصد اضافے کیلئے کام جاری ہے جلد حل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این اے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حامد لطیف رانا نے کہا کہ جمعرات کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈپٹی کمشنر اور واسا کے ساتھ مل کر کوئٹہ شہر کے بند تمام ٹیوب ویلز کو کھلوا دیا گیا جس کے بعد شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ بند ہے تو وہ مذکورہ وال مین کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائیں انہوں نے کہا کہ واسا ملازمین کے 25فیصد اضافے کیلئے کام جاری ہے اور جلد 25 فیصد منظور ہو جائے گا