وش ویب: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔ یہ پریس کانفرنس کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ نے کی۔
پریس کانفرینس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج حب جوڈیشل کمپلیکس میں سندھ پولیس نے وکلاء کو زدوکوب کیا، حب بار ایسوسی ایشن کے صدر زخمی ہوگئے ہیں. حمل مری ایڈووکیٹ کو بھی زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا ،.حب جوڈیشل کمپلیکس ابھی تک سندھ پولیس کے محاصرے میں ہے .
قاری رحمت اللہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سمیت تمام ذمہ داران کو آگاہ کردیا ہے. اگر سندھ پولیس کا محاصرہ ختم نہیں کروایا گیا تو کل سے احتجاج پر مجبور ہوں گے،.
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا گھسنا کسی صورت قابل قبول عمل نہیں، اس واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔