وش ویب: کشمور میں اغواء کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کو اغواء کرلیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آسکی۔
تھانہ گڈو کی حدود ڈیرہ موڑ کے قریب واقع رائس مل میں نقاب پوش ڈاکو داخل ہوکر رائس مل میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ہندو تاجر راج کو کمار کو اغواء کرکے لے گئے.
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
اغواء کے واقع کے بعد علاقے میں خوف و حراس کی لہر پھیل گئی ہے. گزشتہ 3 روز کے دوران اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی.
اغواء کی بڑہتی وارداتوں سے پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی اور شہری عدم تحفظ کا شکار بن گئے ہیں.