وش ویب: ضلع نصیر آباد پہنور ڈپ کے مقام پر دو سالہ بچی پٹ فیڈر کینال میں ڈوب گئی۔
اطلاع ملنے پر ایف سی 114 ونگ نصیر آباد کے کمانڈر کرنل رضوان ، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ و دیگر عملہ متعلقہ جگہ پر پہنچ گیا۔ غوطہ خوروں کی جانب سے بچی کی تلاش شروع کردی گئی مگر کئی گھنٹوں تک بچی نہ مل سکی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے محکمہ ایریگیشن کے عملے کو احکامات دیئے کہ مختلف ذیلی شاخوں کے دروازوں پر جالیاں بھی نصب کی جائیں تاکہ بچی کی لاش کو برآمد کیا جائے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے سے ٹیمیں بھی طلب کر لی گئی ہیں جو بچی کی تلاش کا عمل جاری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے بچی کے والد سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ بچی کی لاش کو جلد از جلد برآمد کیا جائے۔ پٹ فیڈر کینال سے زرعی پانی کے تقسیم کار جگہوں پر بھی محکمہ ایریگیشن کا عملہ الرٹ کھڑا ہے تاکہ بچی کی لاش کو برآمد کیا جا سکے۔