وش ویب: دی اوئیسس اسکول پنجگور کی جانب سے دو روزہ کتب میلہ اور سائنس ایگزیبیشن کا شاندار افتتاح بدست بلوچی زبان کے معروف شاعر و ادیب صادق راہچار ہوا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سعید اکبر ، ریٹائرڈ میجر حسین علی ،سر نظر علی قیوم گچکی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مرد حضرات ، خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے کتب میلہ اور سائنس ایگزیبیشن میں شرکت کی. دی اوئیسس اسکول پنجگور کی جانب سے اس دو روزہ کتب میلہ میں پہلے دن میل اور دوسرے دن فیمیل کیلئے مختص کی گئی۔
دوسرے روز پنجگور کے مختلف شہروں اور سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں سمیت کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئی۔
بچیوں نےسیاست،صحافت،ادب،شاعری،تاریخ،مزہب اور دیگر اہم موضوعات پر کتابیں خریدیں اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہم اپنے پسندیدہ کتابیں خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے ہمیں یہ موقع فراہم کیا گیا جس کے باعث اب ہم اپنی پسندیدہ کتابیں خرید کر پڑھ سکتے ہیں.
ضلع بھر کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی بچیوں کے سائنسی پروجیکٹس کے اسٹالز بھی اس ایگزیبیشن میں لگائے گئے جو شرکا کی دلچسپی کا مرکز بنے۔