وش ویب: لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 1165 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی ائیر مانیٹرز کےمطابق شہرکی فضا میں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت گائیڈ لائنز سے 131گنا زائد ہے.
ڈیفنس فیز 8کا ائیرکوالٹی انڈیکس 1696،ڈیوس روڈ 1464،گلبرگ کا 1306 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔اس کےعلاوہ ڈیفنس فیز 5 کا انڈیکس 1212،کینٹ کا 1232،شادمان کا انڈیکس 1165،مال روڈکا 1065 فیروزپور روڈ کا 874، جوہر ٹاون، ٹاون شپ کا 782 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔طبی ماہرین کی شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔