وش ویب: پنجگور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان کے زیر اہتمام بدعنوانی سے انکار کے موضوع پر کالج آڈیٹوریم ہال میں ایک سمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس سمینار کہ مہمان خاص ایجوکیشن آفیسر ملک سعید اکبراوراعزازی مہمان پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور ڈاکٹر جاوید بلوچ تھے۔
سمینار میں پنجگور کے تمام کالجز کے طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے موضوع پر تقاریریں کیں گئیں اور مختلف پروگرامز کیے گئے۔ سمینار میں تقاریریری مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔
سمینار کے شرکاء سے مہمان خاص ملک سعید اکبر ڈاکٹر جاوید بلوچ، گرلز کالج کی پرنسپل میڈم فرزانہ ہاشم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرتی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کردیتا ہے، آج ہمارا معاشرہ جن ناموافق مسائل کا شکار ہے اسکی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کرپشن سے نجات حاصل کرکے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اورمعاشرے میں بدعنوانی کوختم کرنے کے لیے سخت قوانین نافذ کرنا ہونگے۔
مقررین نے مزید کہا کہ عجیب المیہ ہے لوگ صرف کسی دفتر میں پیسوں کی لین دیں کو بدعنوانی سمجھتے ہیں کرپشن صرف پیسوں کی حد تک محدود نہیں، بلکہ ہراس کام کو جو ایک فرد کے زمہ ہوتا ہے اسے صحیح معنوں میں انجام نہ دینا بھی کرپشن ہے۔ جب ہم ذہن بدلیں گے انصاف ہوگا، قابلیت میرٹ کو اہمیت حاصل ہوگی اور ہم ایک بہتر معاشرے کی بنیاد رکھ سکیں گے۔